وزارت صحت کا فائزر کمپنی کی ایم آر این اے ویکسین خریدنے کا فیصلہ

Published On 31 May,2021 12:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت صحت نے فائزر کمپنی کی ایم آر این اے ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ فائزر کمپنی نے بھی ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

ایم آر این اے ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں خریدی جائیں گی۔ پاکستان میں فائزر کی خوراکیں جولائی یا اگست تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ویکسین کی سٹوریج کیلئے 23 الٹرا کولڈ چین فریزر خرید لئے گئے۔ وزارت صحت کا کہنا تھا کہ فائزر ویکسین کم قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 43 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 779 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 117 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 39 ہزار 686، سندھ میں 3 لاکھ 17 ہزار 665، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 32 ہزار 549، بلوچستان میں 25 ہزار 148، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 578، اسلام آباد میں 81 ہزار 195 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 232 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 32 لاکھ 21 ہزار 581 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 223 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 41 ہزار 241 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 947 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 43 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 779 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 999، سندھ میں 5 ہزار 20، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 73، اسلام آباد میں 760، بلوچستان میں 277، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 543 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

Advertisement