لاہور ہائیکورٹ کا پانچ جولائی سے گرمیوں کی 6 ہفتے چھٹیوں کا اعلان

Published On 09 June,2021 04:11 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر نے گرمیوں کی تعطیلات کا سرکلر جاری کرتے ہوئے کہا ہے چھٹیاں آئندہ ماہ 5 جولائی سے شروع ہوں گی۔

لاہور ہائیکورٹ پرنسپل نشست اور علاقائی بینچوں پر گرمیوں کی تعطیلات 4 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

ہائیکورٹ کے مستقل ججز 6 ہفتوں کی تعطیلات حاصل کریں گے جبکہ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز 2 ہفتوں کی تعطیلات حاصل کر سکیں گے۔
 

Advertisement