لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے مشیران اور معاونین خصوصی کی تقرریوں کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی اور مشیروں کی تقرریوں کے خلاف کیس نمٹا دیا، درخواست گزار کے وکیل نرم سرور نے کیس کی 8مرتبہ سماعت کے بعد درخواست واپس لے لی۔ چیف جسٹس قاسم خان نے عبدالحفیظ شیخ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طب کررکھی تھیں۔
چیف جسٹس قاسم خان نے شہزاد اکبر سمیت 16معاونین کی تقرریوں کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادی۔
ایڈووکیٹ ندیم سرور نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔۔ درخواست میں وزیر اعظم کے مشیروں اور معاونین کو فریق بنایا گیا تھا اور موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم کے معاونین اور مشیروں کی تقرری خلاف قانون کی گئی ہے لہٰذا لاہور ہائیکورٹ وزیر اعظم کے معاونین اور مشیروں کی تقرری کالعدم قرار دے۔