ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہے گا: محکمہ موسمیات

Published On 29 May,2021 09:55 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں سورج تیور دکھا رہا ہے، اکثر علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے۔ کچھ علاقوں میں آج درجہ حرارت 49 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔ پنجاب میں بھی موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت 42، ملتان، ساہیوال میں 45 تک جانے کا امکان ہے۔