محکمہ موسمیات کی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی

Published On 28 May,2021 09:17 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کر دی، سندھ کے مختلف علاقوں میں پارہ انچاس تک جانے کا امکان ہے۔

پنجاب، سندھ اور بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ اکثر علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے۔ آج بھی سندھ میں دادو اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 49 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی موسم شدید گرم ہے۔ سبی میں پارہ 48 تک جاسکتا ہے۔ پنجاب میں بھی موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔