لاہور: (روزنامہ دنیا ) قائم مقام سپیکرسردار دوست محمد مزاری نے مسلم لیگ ن کے پاکپتن سے گرفتار رکن اسمبلی میاں نوید کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔
پروڈکشن آرڈر پر رکن اسمبلی آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ن لیگ نے لیگی رکن اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرکیلئے درخواست دی تھی۔
علاوہ ازیں عدالت نے گرفتار ن لیگ کے ایم پی اے کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ میاں نوید علی کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ن لیگی کارکنان بڑی تعداد میں عدالت میں جمع تھے، کارکنان نے نعرے بازی بھی کی۔