سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں، حکومت ذمہ داری پوری نہیں کر رہی: لاہور ہائیکورٹ

سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں،  حکومت ذمہ داری پوری نہیں کر رہی: لاہور ہائیکورٹ

بلال ریاض شیخ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر بہت ساری چیزیں ٹھیک ہو گئی ہیں۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اگر گستاخانہ مواد بیرون ملک سے اپ لوڈ ہوتا ہے تو اس پر کیسے کارروائی ہوگی اس نکتے پر آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت کی جائے۔

چیف جسٹس نے سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی اور بے بنیاد خبروں پرتشویش کا اظہار کیا، انہوں نے ریمارکس دیئے کہ واٹس ایپ پر چل رہا تھا ، نوبیل انعام یافتہ کسی شخص نے کہا ہے ویکسین لگوانے والے دو سال بعد مر جائیں گے ،کوئی مقناطیس لگا رہا ہے ، کوئی کیا کر رہا ہے ۔ ذمہ داروں کے خلاف آخری حد تک جاؤں گا۔