لاہور: (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان وقار ذکاء کو وفاقی حکومت میں کرپٹو کرنسی ایکسپرٹ مقرر کرنے کی خبریں جعلی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وقار ذکاء نے ٹویٹ میں لکھا کہ انہیں وفاقی حکومت نے کرپٹو کرنسی ایکسپرٹ مقرر کردیا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا بیان کے ذریعے بتایا کہ وہ ملک کیلئے اپنی ان خدمات کا ایک روپیہ بھی نہیں لیں گے۔
I’m hired as a crypto expert by Government of Pakistan and I have decided not to charge a single penny and I will provide all my services for free - pic.twitter.com/TVAjtr12Ld
— Waqar Zaka (@ZakaWaqar) May 16, 2021
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ڈیجیٹل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔
Fake News pic.twitter.com/tw9ZyAZG9a
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) May 17, 2021
مذکورہ ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے اظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ وقار ذکا کو وفاقی حکومت کی طرف سے کرپٹو ایکسپرٹ تعینات نہیں کیا گیا، خیبر پختونخوا حکومت نے انہیں صرف اس شعبے میں ماہرانہ رائے کیلئے کمیٹی کا حصہ بنایا ہے۔