نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے انڈر ورلڈکے ڈان چھوٹا راجن کے بارے میں خبریں آ رہی تھیں کہ وہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث انتقال کر گئے ہیں تاہم یہ خبریں جعلی نکلیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز چھوٹا راجن کی کورونا سے موت کی خبریں سامنے آئی تھیں اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ خبر بھارت میں پھیل گئی تھی۔
Underworld don Chhota Rajan is still alive. He is admitted at AIIMS for treatment of #COVID19: AIIMS official
— ANI (@ANI) May 7, 2021
(File photo) pic.twitter.com/gvAgKDuPqC
تاہم اب حکام نے انڈر ورلڈ ڈان کی موت کی خبر کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) نئی دہلی نے بتایا کہ چھوٹا راجن زندہ ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ایمز کے مطابق 61 سالہ چھوٹا راجن میں کورونا علامات کے بعد ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا جس پر انہیں 26 اپریل کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال حکام نے بتایا کہ چھوٹا راجن عارضہ قلب سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔
خیال رہے کہ چھوٹا راجن کو 2015 میں بالی سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت سے دلی کے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔