نئی دہلی: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں جعلی خبریں ایک وباء بن چکی ہیں جس سے نمٹنے کے لیے مختلف ممالک تگ و دو کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر جعلی خبریں ایک درد سر بن چکی ہیں اسی حوالے سے ایک جعلی خبر بالی ووڈ کی اداکارہ ایلینا ڈی سوزا سے متعلق آئی ہے۔ جنہوں نے حاملہ ہونے اور خود سوزی کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلینا ڈی سوزا بھائی کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، یہ بالی ووڈ کے ساتھ تامل انڈسٹری کی بھی متعدد فلموں میں کام کر چکی ہیں، اداکارہ اپنی روز مرہ کی سرگرمی سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں، حالیہ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے متعلق کھل کر باتیں کیں جن میں انہوں نے سوشل میڈیا پر حاملہ ہونے والی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا جب آپ ہر دلعزیز شخصیت ہوں تو لوگ آپ سے متعلق جاننے کے لیے بیتاب رہتے ہیں، کچھ خبریں سننے کو مل رہی ہیں کہ میں حاملہ ہو چکی ہوں ، میرے لیے بہت افسوس کی خبر ہے کہ بتاؤں کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چند دنوں پہلے خبریں چل رہی تھیں کہ میں نے خود سوزی کی کوشش کی، اور میرے گھرکی نوکرانی نے بھی اس کی تصدیق کی تاہم یہ بتاتی چلوں کہ اس خبر میں کوئی حقیقت نہیں کیونکہ میں نے اپنے گھر پرکوئی ملازمہ نہیں رکھی اور نہ ہی میں نے خود سوزی کی کوشش کی ہے۔ میں زندہ ہوں اور بے بنیاد باتوں کا جواب دینا بھی ضروری نہیں سمجھتی۔