لاہور: (روزنامہ دنیا) رانی کھیت اور برڈ فلو کے بعد برائلر مرغی میں نیا وائرس ایڈینو سامنے آگیا۔
یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز کے شعبہ مائیکرو بیالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر طاہر یعقوب نے انکشاف کیا کہ آج کل پرانے وائرس ایڈینو سے تقریباً 3 ہزار مرغیاں ہلاک ہو رہی ہیں، اسی وجہ سے برائلر کی قیمت میں ہوشرباء اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرغیاں 2 ماہ سے ایڈینو وائرس کا شکار ہو رہیں، یہ مرض کب تک چلے گا، اس بارے میں قبل از وقت کہنا مشکل ہے۔ پہلے ایک دفعہ یہ وائرس 1 سال تک مرغیوں کو ہلاک کرتا رہا ہے۔