آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس: خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

Published On 29 May,2021 11:49 am

لاہور: (دنیا نیوز) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ یکم جون کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ نیب نے خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ لیگی رہنما خواجہ آصف نے ضمانت پر رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

 

Advertisement