معیشت کی بہتری کے لیے کپاس کی فصل بہت اہمیت کی حامل ہے، سید فخر امام

Published On 10 June,2021 05:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نوز) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کےمعیشت کی بہتری کے لیے کپاس کی فصل بہت اہمیت کی حامل ہے،روئی کی کم سے کم امدادی قیمت جلد متعارف کروائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کپاس کے حوالے سے سے اجلاس منعقدہ اجلاس کے دوران کیا اجلاس میں چیئرمین ٹی سی پی ، ایم ڈی پاسکو ، پاکستان کسان اتحادکے صدر ، کپاس کے کاشتکاروں اور وزارت کے عہدیداروں نےشرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ روئی کی کم سے کم امدادی قیمت جلد متعارف کروائی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کپاس کے لئے کم سے کم امدادی قیمت متعین کی جائے گی۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ جن کے پاس فروخت کرنے کیلئے ایک ہی گانٹھ ہے ان کو جننگ فیکٹریوں کے ذریعہ اکاموڈیٹ کیا جائے گا تاکہ وہ کارٹلائزیشن سے بچ سکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کپاس پاکستان کی معیشت کے لئے دوسری فصلوں سے بالاتر ہے اس لئے کپاس کی فصل کو حکمت عملی سے بچا لیا گیا ہے۔
 

Advertisement