لکی مروت میں تختی خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

لکی مروت میں تختی خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے تھانہ سرائے نورنگ کی حدود میں واقع تختی خیل پولیس چوکی پر رات کی تاریکی میں تقریباً 15 مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

پولیس کی جانب سے فوری اور بھرپور جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

ڈی پی او لکی مروت نذیر خان نے کہا ہے کہ پولیس فتنہ الخوارج سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور فوری جوابی کارروائیاں اس کی واضح مثال ہیں، پولیس امن دشمن عناصر کے خلاف پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔