خلاصہ
- ایبٹ آباد:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے گلیات میں 5 روز گزرنے کے بعد بھی رابطہ سڑکیں بحال نہ ہو سکیں۔
درجنوں دیہات کا ایبٹ آباد شہر سے رابطہ منقطع ہو گیا، گلیات کے تمام سیاحتی مقامات پر 5 دن گزرنے کے بعد بھی بجلی بحال نہ کی جا سکی جب کہ نتھیاگلی ڈونگاگلی چھانگلہ گلی ایوبیہ اور ٹھنڈیانی اندھیرے میں ڈوب گیا۔
دوسری جانب بجلی اور رابطہ سڑکیں بحال نہ ھونے سے مقامی آبادی کو شدید ہرشانی کا سامنا ہے، گلیات میں ایک بار پھر شدید برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
ڈائریکٹر ٹیکنیکل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی عثمان علی کا کہنا تھا کہ برفباری کے پیشِ نظر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا عملہ ہائی الرٹ کر دیا گیا، نتھیاگلی اور ایوبیہ میں قائم کنٹرول رومز مکمل طور پر فعال ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملہ الرٹ ہے،سیاحوں کی حفاظت کے پیشِ نظر گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر عارضی پابندی عائد ہے، شہری اور سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔