اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے 4 ہزار 732 ارب روپے کےٹیکس محاصل کا ہدف حاصل کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس ہدف گزشتہ سال کی نسبت 18 فیصد زیادہ ہے، ٹیکس اہداف اس بات کا ثبوت ہے کہ معیشت مضبوط بنیادوں پر استوار ہے۔
I commend efforts of FBR in achieving historic level of tax revenues of Rs.4732 bn in 2020-21 - exceeding target of Rs 4691 bn &18% higher than last year. This performance is testimony to the strong economic revival spurred by our government s policies.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 2, 2021
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 18 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایکسپورٹ کا ہدف اس سال حاصل ہوگیا، اگر سروس سیکٹر کو شامل کریں تو یہ 31 ارب ڈالر سے زیادہ کی ایکسپورٹ ہیں، آئندہ سالوں میں پاکستان کا ایکسپورٹر پاکستان کے معاشی استحکام کا اہم ستون ہوگا۔