وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جارحیت جاری ہے۔ پلوامہ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
مقبوضہ وادی کے شہر پلوامہ میں بھارتی غاصب فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا۔ قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران لوگوں کو حراساں بھی کیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔ کشمیری عوام نے ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا۔