پلواما: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت جاری ہے۔ ضلع پلواما میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا۔
مقبوضہ وادی کے ضلع پلواما کے علاقے راج پورہ میں غاصب فوج نے نوجوان کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔ کارروائی میں بھارتی پولیس، سی آر پی ایف اور فوج نے حصہ لیا۔ کشمیریوں نے ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا۔