اسلام آباد: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس میں ناکامی کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار، اجیت دول نے ڈرون حملے کا ڈرامہ رچا دیا۔ آخر کب تک اپنے ہی فوجیوں او لوگوں کو مارا جاتا رہے گا، بھارتی عوام بھی مودی سرکار سے سوالات پو چھنے لگی۔
چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت اور بھارتی ائیرچیف کی چپقلش اور اختیار کی جنگ، نتیجہ آئی اے ایف سینٹر پر ڈرون حملے کی صورت میں سامنے آیا۔ بھارتی سروسز چیفس جنرل بپن راوت کی سی ڈی ایس تقرری کو سیاسی مانتے ہیں۔ پہلے بھی دونوں افسران کے درمیان سرد جنگ کی کئی کہانیاں منظر عام پر آ چکی ہیں۔
واقعے کے بعد اجیت دول نے ناکامی چھپانے کے لیے سنگھائی تعاون کانفرنس سے پہلے ہی ڈرون حملے کا رَاگ الاپنا شروع کر دیا لیکن کئی سوالات ہیں جن کا جواب بھارتی عوام مانگ رہے ہیں۔ کیا مُودی اور بی جے پی ہر الیکشن سے پہلے اپنے ہی لوگوں اور فوجیوں کو نشانہ بناتے رہیں گے ؟ پلوامہ میں بھی نریندر مودی نے سیاسی فائدے کے لیے اپنے ہی لوگوں کومروایا۔ یوں بار، بار بے نقاب ہونے پر مودی سرکار اب بھارتی عوام کا اعتماد مکمل طور پر کھو چکی ہے۔