نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی سرکار نے عالمی دباؤ کے باعث مقبوضہ کشمیر پر اے پی سی طلب کر لی ہے جس میں مقبوضہ وادی کی ریاستی حیثیت کی بحالی پر گفتگو ہوسکتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر مودی سرکار نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) طلب کرلی ہے، آل پارٹیز کانفرنس میں مقبوضہ وادی کی ریاستی حیثیت کی بحالی پر بھی گفتگو ہوسکتی ہے، بھارتی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس 24 جون کو منعقد ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر مودی سرکار پر تنقید کرنے والی محبوبہ مفتی کو مدعو کیا گیا، محبوبہ مفتی نےدعوت نامہ ملنے کی تصدیق کردی ہے۔