وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری ہے، قابض فوج نے ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔
ضلع پلواما کے ترال پولیس سٹیشن میں کشمیری نوجوان کو حراست کے دوران فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔ نوجوان امین ملک کو چند روز پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔ امین ملک کے بھائی کو بھی غاصب فوج نے 2019 میں سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کر دیا تھا۔
ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیری عوام نے احتجاج کیا۔