جموں: (روزنامہ دنیا) مقبوضہ جموں وکشمیر کے ممتاز عالم دین مفتی فیض الوحید انتقال کر گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مفتی فیض الوحید 23 مئی سے جموں کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے، مفتی فیض الوحید 1966 میں ضلع راجوری میں پیدا ہوئے، انہوں نے گوجری زبان میں قرآن پاک کا ترجمہ کرنے کے علاوہ متعدد اسلامی کتابچے بھی تحریر کئے۔