سرینگر: (دنیا نیوز) حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کی تدفین ان کے آبائی علاقے میں کر دی گئی ہے، قابض بھارتی فوج نے تدفین میں چند لوگوں کو شرکت کی اجازت دی۔
ایک اور رہنما کشمیر کی جہدوجہد آزادی پر قربان ہو گیا، معروف حریت رہنما محمد اشرف خان صحرائی کی تدفین ضلع کپواڑہ کے گاؤں ٹیکی پورہ میں کی گئی ہے۔ غاصب فوج نےچند لوگوں کو ہی تدفین میں شرکت کی اجازت دی اس کے باوجود کشمیریوں نے آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگا کر بھارتی تسلط کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ اشرف صحرائی کو قابض بھارتی فوج نے 5 اگست 2019 سے جیل میں قید کر رکھا تھا، ضعیفی کے سبب وہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت نہ کر سکے اور سانس کی تکلیف کا شکار ہو گئے۔