وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت جاری ہے، ضلع بارہ مولہ میں مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔
مقبوضہ وادی کے ضلع بارہ مولہ کے علاقے نتھی پورہ میں قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا۔ قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران چند افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔ علاقے مین انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔