وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت جاری ہے، ضلع شوپیاں میں مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں کے علاقے زئی پورہ میں قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے، غاصب فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گن کے کارتوس چلائے جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔