سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں مارچ کے دوران بھارتی فوج نے 11 کشمیری شہید، 51 زخمی اور 110 گرفتار ، ایک لڑکی کی بے حرمتی کی، کشمیر میڈیا سروس نے رپورٹ جاری کر دی۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینے میں غاصب فوج نے 11 کشمیریوں کو شہید کیا، 3 نوجوانوں کو زیرِ حراست شہید کیا گیا۔ مقبوضہ وادی میں 51 افراد کو انتہائی بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور 110 کو گرفتار کیا گیا۔
قابض فوج نے 12 گھر تباہ کر دیئے، ایک خاتون بیوہ اور ایک بچہ یتیم ہوا۔ بھارتی فورسز نے ایک لڑکی کی بے حرمتی بھی کی۔