سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو خفت کا سامنا، سرینگر میں موسیقی کی محفل منعقد کرکے حالات پرامن ظاہر کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ کشمیری نوجوانوں نے سٹیج پر چڑھ کر انڈیا کے خلاف نعرہ بازی کی۔
تفصیل کے مطابق محفل موسیقی کے ذریعہ کشمیریوں کا دل بہلانے کا بھارتی منصوبہ ناکام ہو گیا ہے۔ جرات مند کشمیری عوام نے نریندر مودی کی فورسز کا سارا منصوبہ چوپٹ کر دیا۔
بھارتی فوج نے سرینگر میں میوزک کنسرٹ کے ذریعہ سب اچھا ہے کا پیغام دینے کی کوشش کی مگر، کشمیری نوجوان سٹیج پر چڑھ گئے اور بھارت مخالف خوب نعرے لگائے، نوجوانوں نے مختلف مجسمے اور نمونے بھی توڑ ڈالے۔
کرائے کے فنکاروں نے بھاگنے میں ہی غنیمت جانی، سٹیج پر حریت کمانڈروں کے نعرے گونجتے رہے۔ ادھر ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔