وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، ضلع شو پیاں میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غاصب فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے کانی گام میں سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں کو بھی علاقے سے دور رکھا گیا۔ دوسری طرف کشمیری عوام نے ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج کیا۔