سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں نفسیاتی مسائل میں گھری بھارتی ایئرفورس کے اہلکار نے سرینگر فضائی اڈے میں گلے میں پھندہ لگا کر خود کشی کر لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکاروں میں ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور 2007 سے تاحال خودکشی کرنے والوں کی تعداد 503 ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے فضائی اڈے میں تعینات ہریانہ سے تعلق رکھنے والے بھارتی ایئر فورس کے اہلکار نے گلے میں پھندہ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ساتھی اہلکار جب کمرے میں پہنچے تو کوٹلی کلن نامی اہلکار کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی تھی۔ خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔