وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت جاری ہے، قابض فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
مقبوضہ وادی کے ضلع بارہ مولہ کے شہر سوپور میں نوجوانوں کو شہید کیا گیا، نہام نہاد سرچ آپریشن میں بھارتی پولیس، سی آر پی ایف اور بھارتی فوج اہلکاروں نے حصہ لیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی بھی لی گئی، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔