وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت جاری ہے۔ بھارتی فوج نے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں کے علاقے ہانجی پورہ میں قابض فوج نے نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائی سرچ آپریشن کی آڑ میں کی، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے۔