سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے۔ قابض فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو سری نگر کے علاقے پارم پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ غاصب فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران چند نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا۔
ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔ دو روز میں شہدا کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔