سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ظالم اور قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے مزید 5نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے، بزدل بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں چار کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔ نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا، قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کا پامال کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرچ آپریشن کی آڑ میں قابض فوج نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کررکھی ہے اور ہر قسم کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
کے ایم ایس کے مطابق اس واقعے سے قبل نوجوانوں کو شہید کرنے سے قبل ایک واقعے میں دو بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف علاقے میں شدید احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی ہے جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا ہے۔