اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی بھارتی قسم تیزی سے پھیلتی ہے، عید کی چھٹیوں میں احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا کی بھارتی قسم تیزی سے پھیلتی ہے، عید کی چھٹیوں میں احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے، جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ سیاحتی مقامات پر نہ جائیں، ویکسی نیشن نہ کرانیوالوں کو سیاحتی مقامات پر دشواری ہوسکتی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ 4 دنوں سے یومیہ ویکسی نیشن کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ ہے، ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والوں میں 9 ہزار 917 کیسز سامنے آئے، پاکستان میں 2 کروڑ 21 لاکھ ویکیسن کی خوراکیں لگ چکی ہیں، ویکسین نہ لگوانے والوں کو ویکسین لگوانے والوں کی نسبت کورونا ہونے کا 7 گنازیادہ خطرہ ہوتا ہے۔