اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
تفصیل کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ عید کی مبارکباد دینے کیلئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ پہنچے۔ دونوں رہنماؤں نے پاک چین دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی سفیر نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے چینی سفیر سے داسو بس حادثے میں جاں بحق چینی ورکرز کیلئے تعزیت کا اظہار کیا۔
چینی سفیر عزت مآب نونگ رونگ کی عیدمبارکباد کیلئے سرکاری رہائشگاہ آمد٠
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 21, 2021
پاک چین دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
چینی سفیر نے عید کی مبارکباد پیش کی۔
چینی سفیر نے عید کے موقع پر پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
@ChinaAmbSA
@GovtofPakistan@MoIB_Official pic.twitter.com/CSmQ0QonYl
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ چینی سفیر نے پاک چین تعلقات کیخلاف اٹھنے والی سازشوں کیخلاف اقدامات پر وزارت داخلہ کی کوششوں کو سرِاہا۔
وزیر داخلہ اور چینی سفیر نے داسو بس حادثہ کی تحقیقات کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔