کراچی: (دنیا نیوز) کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے سندھ وزیراعلی ہاوس میں مراد علی شاہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔
کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی سربراہی وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کی۔ ریلی میں صوبائی وزرا، ڈی جی رینجرز سندھ، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔ شرکا نے بازو پر کالی پٹیاں باندھ کر کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کیا۔
وزیراعلی ہاوس میں پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے بھی لہرائے گئے۔ وزیراعلی ہاوس کے لان میں ریلی کا انتظام کمشنر کراچی نے کیا۔ شرکا نے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب گورنر سندھ نے بھی ایک پیغام میں کہا ہے کہ پانچ اگست 2019 کو ہندوستان نے یکطرفہ اقدام کر کے مظالم کا سلسلہ شروع کیا، وزیر اعظم پاکستان نے کشمیریوں کے سفیر کے طور پر آواز بلند کی۔