پشاور: (دنیانیوز) خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات اکبر ایوب وزارت سے مستعفی ہوگئے۔ وزیراعلیٰ نے استعفیٰ منظور کرلیا۔
صوبائی وزیر بلدیات اکبر ایوب نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کے مطابق وزیر بلدیات کا استعفیٰ وزیراعلیٰ نے منظو ر کرلیا ہے جس کے بعد انہیں ڈی نو ٹیفائی کردیا گیا ہے۔
اکبر ایوب کا استعفیٰ سے متعلق کہنا تھا کنا تھا کہ صحت اور حلقہ میں مصروفیات کے باعث ذمہ داریاں مزید جاری نہیں رکھ سکتا، اپنے حلقہ انتخاب اور صحت پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔ اکبر ایوب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں خدمات کی انجام دہی میرے لئے اعزاز تھا۔