ملک کے 3 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے تجاوز کرگئی

ملک کے 3 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے تجاوز کرگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مظفرآباد میں کورونا کیسزکی یومیہ شرح 23.65، میرپور 19.53 فیصد، کراچی میں 20.88، حیدرآباد میں 15.36 فیصد جبکہ پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 17.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی یومیہ شرح 12.07 فیصد رہی، اسکردو میں 12.44 فیصد اور گلگت میں کورونا کی یومیہ شرح 11.11 ریکارڈ کی گئی۔

ایبٹ آباد میں کورونا کی شرح 8.56 فیصد، صوابی 5.43 فیصد، مردان 6.67 فیصد، لاہور میں 7.70، فیصل آباد میں 6.12 جبکہ بہاولپور میں 5.51 فیصد رہی۔