اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے افغانستان سے متعلق خیالات میں تبدیلی نہیں آئی، عمران خان ماضی میں جنگ کے خلاف تھے تو اب بھی ہیں، وزیراعظم نے ہمیشہ افغانستان میں امن و استحکام کی بات کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے بھارت اور افغانستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، وہ اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
An extract from 2011 FB page of @ImranKhanPTI shows his views on Afghanistan are unchanged, Imran Khan was against war then he is anti war now... consistently he preached inclusiveness as only solution for stability of Afghanistan pic.twitter.com/YwV5gYLgdv
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 12, 2021
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ڈیٹا نے ثابت کیا کہ جعلی خبریں اور پروپیگنڈا کی لڑائی کیلئے صف بندی بہت ضروری ہے، پاکستان کی رائے عامہ کو حقیقت سے آگاہ رہنا چاہئے۔