وفاقی وزیر داخلہ کا کراچی دھماکا کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی

Published On 14 August,2021 11:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کراچی میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لے لیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے واقعے کی فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی ہے، ٹرک واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات ہونی چاہئیں، وفاقی ادارے سندھ حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرینگے۔

دوسری طرف بلدیہ ٹاؤن دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے جاں بحق فیملی کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے جانی نقصان پر گہرے افسوس اظہار کیا ہے۔ علی شاہ نے وزیر ٹرانسپورٹ سے ٹرک کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ وزیر ٹرانسپورٹ سے سوال کیا کہ کیا منی ٹرک سندھ سے تھی یا کسی اور صوبے کی تھی؟ کیا گاڑی کی فٹنس تھی یا نہیں؟

دوسری طرف کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ ٹاؤن دھماکا کا نوٹس لے لیا ہے اور ایس ایس پی کیماڑی سے رابطہ کیا ہے جبکہ واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تحقیقاتی ادارے واقعہ کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کراچی دھماکا میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اُدھر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سیّد اویس قادر شاہ نے دھماکہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔

صوبائی وزیر کا سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈی آئی جی ٹریفک سے رابطہ کیا ہے جبکہ واقعہ کی تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 

Advertisement