کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔
اہلخانہ کے مطابق سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین طویل انتقال کر گئیں، وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ ڈاکٹر زرین عاصم کے نمازجنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وفاقی وزیر و پارٹی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین سے ان کی اہلیہ کے اتنقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔