بڑی مچھلیاں منی لانڈرنگ میں ملوث، ٹھوس شواہد موجود ہیں: چیئرمین نیب

Published On 23 August,2021 10:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاہے کہ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا۔بڑی مچھلیوں کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

چئیرمین نیب نے کہا کہ جعلی بنک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ فالودے والے، چھابڑی والے اور پاپڑ والے کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے اکتوبر 2017ء سے جون 2021ء تک 535 ارب روپے ریکور کیے جبکہ نیب کے 1300 ارب مالیت کے 1273 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
 

Advertisement