ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کر دیں گے: تیمور سلیم جھگڑا

ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کر دیں گے: تیمور سلیم جھگڑا

 وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جگھڑا نے معاون خصوصی کامران بنگش کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چوتھی لہر ڈیلٹا ویرنٹ کی لہر ہے، 15 لاکھ لوگوں کو دوسری ڈوز دی جاچکی ہیں، بزرگ، 39 سال سے کم اور خواتین پر ہمارا فوکس ہے، جو لوگ ویکسین نہیں لگوا رہے ان کے ساتھ سختی کرنا پڑے گی، ان کی سم بلاک کرینگے، اگر ضرورت پڑی تو سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بھی روک سکتے ہیں، انڈور اجتماعات پر پابندی ہے جبکہ آوٹ ڈور پر 300 لوگوں کی اجازت ہے۔

معاون خصوصی کا مران بنگش کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کی صورتحال تسلی بخش نہیں، ایس او پیز پر عملددرآمد کیلئے فوج کی خدمات لے سکتے ہیں، چاہتے ہیں معاشی پابندیوں کی طرف نہ جائیں، ہفتہ اور اتوار کو تجارتی مراکز بند رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بہت جلد کابینہ کا اجلاس ہوگا، اپنا فیصلہ پھر الیکشن کمیشن کو بتائیں گے۔