پاکستان میں کورونا کی پہلی ویکسین تیاری کے حتمی مرحلے میں پہنچ گئی

Published On 26 August,2021 10:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں کورونا کی پہلی ویکسین تیاری کے حتمی مرحلے میں پہنچ گئی، ویٹرنری یونیورسٹی میں مختلف جانوروں پر ویکسین کے ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے۔ اداروں کی منظوری کے بعد انسانوں کو ڈوز دینے کاعمل شروع کیا جائے گا۔

طویل عرصہ بعد بھی پوری دنیا کورونا کی تباہ کاریوں کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہے۔ اِسے اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہی قرار دیا جائے گا کہ ہمارے ہاں کورونا کو زیادہ کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

اِس حوالے سے ایک اور اچھی خبر یہ بھی ہے کہ ملکی ماہرین پاکستان کے اندر کورونا کی پہلی ویکسین کی تیاری کے حتمی مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔

اِس مقصد کے لیے ویٹرنری یونیورسٹی میں خرگوشوں، چوہوں اور بندروں پر تجربات کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ اِن تجربات کے حتمی نتائج موصول ہونے کے بعد کورونا کی ملکی ویکسین کی متعلقہ اداروں سے منظوری حاصل کی جائی گی۔

ماہرین قرار دیتے ہیں کہ پاکستان کی ویکسین پوری طرح محفوظ ہو گی۔
 

Advertisement