ملتان: نشتر ہسپتال میں کورونا سے ایک اور مریضہ جاں بحق، مجموعی تعداد 886 ہو گئی

ملتان: نشتر ہسپتال میں کورونا سے ایک اور مریضہ جاں بحق، مجموعی تعداد 886 ہو گئی

نشتر ہسپتال کے آئی سولیشن وارڈز میں مظفر گڑھ کی 16 سالہ غزالہ بی بی بھی دم توڑ گئی جس سے رواں سال یکم اپریل سے چھبیس اگست تک جاں بحق ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 886 ہو گئی ہے جبکہ موجودہ صورتحال میں نشتر ہسپتال میں زیرعلاج کورونا مریضوں کی تعداد 51 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے انیس مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے۔

نشتر ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 7ہزار 430 افراد داخل ہوئے جن میں سے 2 ہزار 826 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور موجودہ صورتحال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوبارہ بڑھتے ہی فیملی وارڈز کو بھی کورونا وارڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔