کراچی: (دنیا نیوز) امریکا کی جانب سے افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کے منصوبے میں تبدیلی کر دی گئی، مسافروں کو کراچی لانے کا فیصلہ موخر کردیاگیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے منتقل کئے جانے والے افغانی اور مغربی ممالک کے شہریوں کو اب صرف اسلام آباد لایا جا رہا ہے، امریکا نے افغانستان سے نکالے جانے والے افراد کی تعداد میں بھی کافی کمی کر دی ہے، افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کیلئے لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کو فی الحال اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد لائے جانے والے افغان ٹرانزٹ مسافروں کو کم وقت میں پاکستان سے منتقل کیا جائے گا، اسلام آباد آئے ٹرانزٹ مسافروں کو چند گھنٹوں میں ایئرپورٹ سے ہی ملک سے باہر منتقل کر دیا جائے گا، صرف انتہائی ضرورت پر ہی ٹرانزٹ مسافروں کو اسلام آباد کے ہوٹلز میں رکھا جائے گا۔