کراچی : (دنیا نیوز) چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ فوجی مشقوں سے عسکری حکمت عملی اورسیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد ملتی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک بحریہ کی مشقیں شمشیرِ بحر ہشتم کا ڈی بریفنگ سیشن ہوا، جنرل ندیم رضا پی این ایس بیس جوہرکراچی پہنچے، انہیں مشقوں کے مقاصد اورپہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔
جنرل ندیم رضا کے بیس پر پہنچنے پرامیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیاز ی نے استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمشیربحر،تینوں افواج کی آپریشنل اورحربی سرگرمیوں سے متعلق ہیں، مشقوں میں روایتی اورغیر روایتی خطرات سے نمٹانے کیلئے سمندر میں مشترکہ آپریشنز کومرکزی حیثیت دی گئی ہے۔
اس موقع پر چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ فوجی مشقوں سے عسکری حکمت عملی اورسیکیورٹی خطرات سے نمنٹنے کی کوششوں میں مدد ملتی ہے، ان مشقوں نئے رجحانات اورحکمت عملی کوموثر بنانے میں مدد ملے گی، مشقوں سے تینوں مسلح افواج کے درمیان تعاون اورضابطوں کاعمل بہتر ہوگا۔