عدالتوں کو تاخیری حربوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے، مشیر داخلہ شہزاد اکبر

Published On 08 September,2021 06:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ واحتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مریم نواز وکیل کے حوالہ سے جھوٹ بول رہی ہیں، عدالتوں کو تاخیری حربوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

مریم نواز کی عدالت پیشی پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ یہ کیا ڈرامہ ہے، پہلے مریم صفدر نے پہلی سماعت پر جھوٹ بولا کہ وکیل عمومی التوا پر ہے، وہی وکیل 31 اگست کو احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج مریم نواز وکیل کو برطرف کر رہی ہیں۔ عدالت کو گمراہ کرنےاور تاخیری حربوں سے کیا حاصل ہو گا۔ عدالتوں کو چاہیے کہ وہ ایسے تاخیری حربوں کی اجازت نہ دیں۔