فی تولہ سونا 500 روپے سستا

Published On 08 September,2021 05:37 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں بارہ امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 1800 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ گیارہ ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 95 ہزار 593 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور قیمت بالترتیب 1430 روپے اور 1226 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔