اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی نے سینئر حریت رہنما سیّد علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
قومی سمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت شروع ہواایوان میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی اور سابق وزیراعلی بلوچستان عطااللہ مینگل کے لیے فاتحہ خوانی کروائی گئی۔ مولانامولانا عبدالاکبر چترالی نے دعائے مغفرت کرائی،
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر قرارداد پاس کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قرارداد پیش کی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں تھے سید علی گیلانی نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر کے انہوں نے تحریک کو نئی جلا بخشی ہے، ایوان سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اقدامات اٹھائے ایوان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔